تلنگانہ میں تالابوں کو کارگر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع
کردہ مشن کاکتیہ پروگرام کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مہاراشٹرا کے چیف
انجینئر کی قیادت میں ایک ٹیم نے ضلع
سنگاریڈی کا دورہ کیا ۔اس ٹیم نے سداشیو پیٹ کے گنگاکتووا واگو کے علاوہ چندرا پور دیہات میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے اس کے فائدوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور کسانوں سے بھی بات چیت کی ۔